Tohfat ul-Almaee تحفۃ المعی-مولانا مفتی سعید احمد پالن پوری

مولانا مفتی سعید احمد پالن پوریؒ کی عظیم علمی خدمت ہے، جو جامع ترمذی کی اردو شرح پر مشتمل ہے۔ یہ شرح درسِ حدیث کے دوران دی گئی تقریروں کا مجموعہ ہے، جسے بعد میں مرتب کر کے “تحفۃ الالمعی” کے نام سے شائع کیا گیا۔

اس کتاب کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں فقہی اختلافات پر مناظرہ یا ترجیح کا انداز نہیں اپنایا گیا، بلکہ اختلاف کی بنیادوں یعنی مدارکِ اجتہاد کو واضح کیا گیا ہے۔ مفتی صاحبؒ کا مقصد یہ تھا کہ طلبہ کو یہ سمجھایا جائے کہ مجتہدین کے اختلافات کس اصولی بنیاد پر قائم ہیں، نہ کہ صرف یہ بتایا جائے کہ کون سا قول راجح ہے۔

شرح میں ہر حدیث کی عبارت کو صحیح اعراب کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، اس کا ترجمہ، لغوی تشریح، اور حضرت الاستاذ کی وضاحتیں بھی شامل ہیں۔ اسلوب سادہ، مدلل اور تربیتی ہے، جس میں فنِ حدیث، فقہ، اور اصولِ استنباط کی گہری بصیرت جھلکتی ہے

somdn_product_page yes here
Available Downloads:

Please select at least 1 checkbox

(Downloads - 0)